کیسےL2TP وی پی این کو DD-WRTروٹرپر ترتیب دیں

فروری 28, 2015, 10:19 صبح

روٹر پر وی پی اینL2TP  کنفگریشن آپ کواپنے گھریا کام کی جگہ پر سب ڈیوائسز پرایک ہی وقت میں وی پی این  کنکشن چلانے کے قا بل بناتی ہے

ابL2TP  وی پی این کو DD-WRTروٹرپر ترتیب دینے کے لئے،برائے مہربانی،یہ یقنی بنائیں کہ:

آپ کا روٹر DD-WRT فرم ویئرکے ساتھ جھلملا رہا ہو

اپنے روٹر کا مقامی آئی پی پتہ اس طرح لکھیں 192.168.1.1.

دیکھیں کہ آپ اس روٹر پر وائی فائی کے ذریعے انٹرنیٹ کنیکٹ کر سکتے ہیں کہ نہیں۔

اپنے پی سی /میک پر وی پی این چیک کریں اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہISP آپ کی نیٹ ورک کنفگریشن اورL2TP/IPsecکنکشن کو اجازت دے رہا ہے۔

پہلا مرحلہ:

ایتھرنیٹ کیبل،یا وائرلیس نیٹ ورکDD-WRT استعمال کرتے ہوئے روٹرDD-WRTکو سے کنیکٹ کریں۔

ایک ویب براؤزر کھولیں،اور یہ پتہ کھولیں: http://192.168.1.1.

اگرآپ ایتھرنیٹ کے ذریعے روٹر سے کنیکٹ ہورہے ہیں تو اپنے نیٹ ورک کنکشن کو آئی پی پتہ خودکارانہ حاصل کریں پر ترتیب دیں۔

دوسرا مرحلہ:

اپنے DD-WRTروٹرکو کنفگر کریں تاکہ وہ آپ کےروزمرہ انٹرنیٹ کنکشن پر چلے۔

تیسرا مرحلہ:

ٹیب’’سیٹ اپ‘‘ پر جائیں اورپھر’’بنیادی سیٹ اپ‘‘ پر کلک کریں۔

اب’’ڈبلیواےاین کنکشن قسم‘‘ حصے کے نیچے:

اب ’’کنکشن قسم‘‘ کی نیچے کھلنے والی فہرست کے لئے منتخب کریں “L2TP”۔

جگہ “گیٹ وے (L2TP سرور)” میں جس سرور سے آپ کنیکٹ کرنا چاہتے ہوں کا آئی پی پتہ لکھیں۔

صارف نام کی جگہ پراپنےb.VPN اکاؤنٹ کا صارف نام ڈالیں۔

پاس ورڈکی جگہ پراپنےb.VPN اکاؤنٹ کا صارف نام ڈالیں۔

چوتھا مرحلہ:

اب’’آپشنل ترتیبات‘‘ والے حصے کے نیچے:

نیچے کھلنے والی’’ایم ٹی یو‘‘ فہرست کے لئے،انتخاب کریں’’مینوئل‘‘ اور مقدار کی جگہ1460 ڈالیں۔

اب’’روٹر آئی پی‘‘ حصے کے نیچے:

اب’’مقامی آئی پی پتہ‘‘ کے لئے،اپنےDD-WRT رسائی نکتے کے لئے آئی پی ڈالیں،اگریہ دوسرا روٹر ہےتب اس کے لئے مین روٹر سے مختلف آئی پی ہونی چاہیے۔

پانچواں مرحلہ:

نیچے’’نیٹ ورک پتے کے سرور کی ترتیبات(DHCP)‘‘:

اب’’(DHCP) سرور‘‘کے لئے،’’فعال کریں‘‘کے ریڈیو بٹن کا انتخاب کریں۔

یقینی بنائیں کہ ’’DNCPکے لئے DNSMasqاستعمال کریں‘‘،’’DNSکے لئے DNSMasqاستعمال کریں‘‘اور’’DHCP۔Authoritative‘‘ چیک باکس میں ٹک نہ لگا ہوا ہو۔

کلک کریں’’ترتیبات کا اطلاق کریں‘‘پر۔

چھٹا مرحلہ:

اب ’’سیکیورٹی‘‘ ٹیب پر جائیں،اور پھر’’فائروال‘‘ٹیب پر کلک کریں۔

اب’’فائروال کا تحفظ‘‘ حصے کے نیچے:

ریڈیوبٹن’’ایس پی آئی فائروال‘‘ کے لئے،’’ڈس ایبل‘‘کا انتخاب کریں۔

ساتواں مرحلہ:

جائیں’’وی پی این پاس تھرو‘‘ ٹیب اور“PPTP Passthrough”کے لئے’’فعال‘‘کا انتخاب کریں پھر’’ترتیبات کا اطلاق کریں‘‘ پر کلک کریں۔

آٹھواں مرحلہ:

جائیں’’ایڈمنسٹریشن‘‘ ٹیب پر،اور پھر’’ری بوٹ روٹر‘‘ بٹن پر کلک کریں۔جب روٹر ری بوٹ ہوجائے اس کو خودکارانہ وی پی این سے کنیکٹ ہوجانا چاہیے۔

نواں مرحلہ:

کنکشن کی حالت چیک کرنے کے لئے،’’حالت‘‘ٹیب پر جائیں،اورپھر’’ڈبلیو اے این‘‘ٹیب پر کلک کریں،آپ کو ملے گا:

کنکشن کی قسم:L2TP

لاگ ان کی حالت: کنیکٹڈ۔اگر کلک کرنے پر کنیکٹ نہیں کرتا،تقریباً تیس سیکنڈ تک انتظارکریں اور دیکھیں کہ آپ کا آئی پی تبدیل ہوایا نہیں۔

اس لئے،آپ کاL2TP وی پی این کنکشن کامیابی سے سیٹ اپ ہوگیا ہے۔